Friday, April 26, 2024

عمران خان کا چاند رات سے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

عمران خان کا چاند رات سے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
April 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چاند رات سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ 

عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ آج کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ مئی کے آخری ہفتے میں عوام کو اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، پاکستان بھرمیں نوجوان قومی پرچم لے کر نکلیں۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہیں پورے ملک کو کال دے رہا ہوں، غیرملکی سازش کرکے پاکستان کی توہین کی گئی۔ غیر ملکی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو وزیراعظم بنا لوگ اسے کرائم منسٹر کہتے ہیں، ان پر نیب ایف آئی اے میں 40 ارب روپے کے کرپشن مقدمات ہیں۔

عید کے بعد پی ٹی آئی نے جلسوں کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا، عمران خان 6 مئی کو میانوالی، 8 کو ایبٹ آباد، 10 مئی کو ملتان اور 12 مئی کو اٹک میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔