Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کا مارچ روکنے کے نام پر ایمبولینس میں 55 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا

پی ٹی آئی کا مارچ روکنے کے نام پر ایمبولینس میں 55 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا
May 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کا مارچ روکنے کے نام پر ایمبولینسز کے راستے بھی بند کر دیئے گئے۔ دریائے چناب کے پل پر ایمبولینس میں 55 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

گجرات کے 55 سالہ شمس کو دل کا دورہ پڑا جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر دریائے چناب کے پل کی رکاوٹوں کی وجہ سے ایمبولینس کو راستہ نہ ملا۔ اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ انہیں راستہ نہیں دیا گیا۔

اسی پر ہی بس نہیں لاہور میں بتی چوک پر رکاوٹوں کے باعث جنازہ لے جانے والی ایمبولینس کو بھی راستہ نہ ملا۔ اہل خانہ کو دو کلو میٹر دور قبرستان میں کاندھوں پر جنازہ لے جانا پڑا۔