Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، لاہور میدان جنگ بن گیا

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، لاہور میدان جنگ بن گیا
May 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ لاہور میدان جنگ بن گیا۔

بتی چوک، آزادی چوک، ایوان عدل کے باہر کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ یاسمین راشد، شفقت محمود اور حماد اظہر کے قافلوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ درجنوں کارکن گرفتار بھی کیئے۔ پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

کارکن خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھنے لگے۔ حماد اظہر کا قافلہ راوی ٹول پلازہ کراس کر گیا۔

ادھر لاہور میں پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ 13 ایس ایم جی رائفلز بھی شامل ہیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آپریشن میں 250 سے زائد کارکنان پکڑے گئے۔ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹریٹ جناح ہاؤس پر پولیس نے قبضہ کر لیا۔ میانوالی، جھنگ، چکوال، جہلم، سرگودھا میں بھی چھاپوں میں متعدد کارکن گرفتار کیئے گئے۔ بھکر سے نکلنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔