Saturday, May 4, 2024

پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کیلئے بڑے پیمانے پر جلسے کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کیلئے بڑے پیمانے پر جلسے کرنیکا فیصلہ
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بڑے پیمانے پر جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے۔ بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم ہوں گی۔ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کی دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔