Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کا اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج

پی ٹی آئی کا اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج
June 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مہنگا پٹرول نا منظور،کمر توڑ مہنگائی نامنظور، ملک بھر میں اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کیا۔

مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف نے ملک بھر میں میدان سجا لیا۔ کراچی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں کارکن جمع ہو گئے۔ کراچی میں مظاہرے کیلئے شاہراہ قائدین کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی۔ اسلام آباد میں ایف 9 پارک میں احتجاج کیلئے کارکن پہنچے۔لاہور میں لبرٹی چوک پر بھی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک میں کارکن احتجاج کیلئے پہنچ گئے۔ پشاور میں ہشت نگری گیٹ پر کارکن نے احتجاج کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کو لیڈ کیا۔ شہر، شہر بڑی اسکرینیں نصب کردی گئی ۔

عمران خان کا کہنا ہے عوام مہنگائی کے باعث غصے سے بھرے بیٹھے ہیں۔ کارکن تیاری کر لیں، دس جولائی سے پہلے لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں۔