Saturday, July 27, 2024

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ
June 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت تین رکنی بینچ نے کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کیس اسلام آباد ہائیکورت میں زیرسماعت ہونے کی وجہ سے اس کا فیصلہ روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک سیاسی جماعت کے فنڈز کی اس حد تک سکروٹنی کی گئی، کئی سیاسی جماعتوں کے فنڈز پر سوالیہ نشانات ہیں لیکن کبھی سکروٹنی نہیں ہوئی۔ سکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں کئی غلطیاں اور کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ انور منصور نے کہا کہ آج تک ثابت نہیں ہو سکا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔

انور منصور نے کہا کہ وہ کل اپنے دلائل مکمل کر لیں گے جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے بعد میڈٰیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس اس لیے کیا کہ کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے، ہم پی ٹی آئی کو ادارہ بنانا چاہتے تھے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں جب تک فعال ادارے نہیں بنتیں، لیڈر شپ پیدا نہیں ہو گی، پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا گیا اور کپتان ہائی جیکرز کیساتھ مل گیا۔