Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو ہراکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو ہراکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے ہراکر مسلسل چھٹا میچ جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطان نے پلے آف کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

ملتان سلطان نے پہلے کھیلتے ہوئے 182 رنز بنائے، ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے 34 ،34 رنز بنائے۔

وہاب ریاض ، ثاقب محمود اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں لیں۔

183 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی آخری اوور میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شعیب ملک 44 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔

لیام لیونگ اسٹون 24 ، بین کٹنگ 23، شیرفین ردرفورڈ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان وہاب ریاض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

ملتان سلطان کی جانب سے بلیسنگ مزارانی اور خوشدل شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہ نواز دھانی نے 2، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔