Saturday, April 27, 2024

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں مقابلہ ہے، ایک نالائق ہے تو دوسرا سپر نالائق، سراج الحق

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں مقابلہ ہے، ایک نالائق ہے تو دوسرا سپر نالائق، سراج الحق
June 26, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - جماعت اسلامی پاکستان کا مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کے دوسرے روز کا ملتان ریلوے اسٹیشن سے آغاز ہو گیا ہے۔

روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شہباز شریف ، عمران خان اور آصف علی زرداری میں کوئی فرق نہیں، ملک میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی آئی کا نالائقی میں مقابلہ ہے ایک نالائق ہے تو دوسرا سپر نالائق ہے، اُنہوں نے کہا کہ وہ اس نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے تبدیلی اور مہنگائی مہکاؤ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، حکمران ملک کی آزادی کو بیچ رہے ہیں، جماعت اسلامی پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف نکلی ہے۔

سراج الحق نے مسافروں کے لئے ملتان ریلوے اسٹیشن پر ٹھنڈے پانی کے فلٹر پلانٹ کا افتتاح بھی کیا، ٹرین مارچ کے دوسرے روز کا اختتام لاہور پہنچ کر ہوگا۔