Thursday, April 25, 2024

پی ڈی ایم 23 مارچ کو بھی آتی نظر نہیں آرہی، شیخ رشید

پی ڈی ایم 23 مارچ کو بھی آتی نظر نہیں آرہی، شیخ رشید
February 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیش گوئی کر دی کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو بھی آتی نظر نہیں آرہی۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لا سکتی۔ اب یہ ہمارے اتحادیوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔ انہیں اپنے بندوں کا خیال کرنا چاہیے۔ شہباز شریف  نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

انہوں نے کہا اگلے 50 روز اہم ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے اگلے ایک سال تک 70 میگا کرپشن کیسز کے فیصلے آجائیں۔ طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ یقین ہے طالبان افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔