Saturday, April 27, 2024

پی ڈی ایم والے اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہو گئے ہیں، سراج الحق

پی ڈی ایم والے اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہو گئے ہیں، سراج الحق
March 27, 2022 ویب ڈیسک

لوئر دیر (92 نیوز) - امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے پی ڈی ایم والے اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہو گئے ہیں۔

سراج الحق نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ امریکی غلام ہیں۔ ایک شہزادی لاہور سے، ایک شہزادہ لاڑکانہ اور ایک شہزادہ عمران خان آپس میں لڑ رہے ہیں۔ 31 مارچ کو ہماری جنگ ختم نہیں ہو گی۔ 31 مارچ کے بعد ملک میں انقلاب کے لئے جدو جہد شروع کریں گے۔

سراج الحق نے کہا عمران خان کہہ رہا تھا کہ ان کے پاس قابل ٹیم ہے مگر نتیجہ صفر ثابت ہوا۔ 31 ہزار ارب ڈالر سے قرضے بڑھ کر 51 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔