Tuesday, August 9, 2022

پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
June 30, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ ریڈ اور وائیٹ بال کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل کیئے گئے ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے نئے سسٹم کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال کے مختلف کنٹریکٹس لائے گئے ہیں۔ اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ کانٹریکٹ دینے کیلئے پچھلے 12 کی پرفارمنس دیکھی گئی ہے۔ جو کھلاڑی شامل نہیں وہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس دیکر آگے آسکتے ہیں۔

کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائیٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ مل گئے۔ 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ 11 کھلاڑیوں کو صرف وائیٹ بال کا کنٹریکٹ ملا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بن گئے۔

بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگریز میں شامل ہیں۔ حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری کا حصہ ہیں۔ امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری مل گئی۔ اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے جبکہ فواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہیں۔

ڈی کٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں۔ حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔ آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر کٹیگری ڈی میں شامل ہیں۔ علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ بن گئے۔