Thursday, March 28, 2024

پی ایس پی اور ٹی ایل پی نے حالات خراب کیے، عامر خان

پی ایس پی اور ٹی ایل پی نے حالات خراب کیے، عامر خان
June 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء عامر خان کہتے ہیں پی ایس پی اور ٹی ایل پی نے حالات خراب کیے۔

جمعرات کے روز دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے ہمارے کارکنوں پر بھی حملہ کیا، چھ کارکن زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے، انہیں اپنی ہار نظر آرہی ہے اس لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی نفری زیادہ نہیں تھی، جب حالات خراب ہوئے تو ہم نے پولیس کی زیادہ نفری لگانے کی درخواست کی۔ ساری صورتحال کو پی ایس پی اور ٹی ایل پی کی طرف خراب کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس پی 2018ء کے الیکشن سے اب تک تمام انتخابات میں ہارے ہیں، کراچی کی عوام نے پی ایس پی کو بری طرح مسترد کیا ہے۔