Sunday, September 8, 2024

پی ایس ایل سیون کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

پی ایس ایل سیون کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
January 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سیون کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ میچ ریفری رنجن مدوگالے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ رنجن مدوگالے کے علاوہ روشن ماہنامہ اس مرتبہ بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ریفری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ وہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کُل 7 میچز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ احسن رضا تھرڈ امپائر اور عمران جاوید فورتھ امپائر ہوں گے۔

ان دونوں کے علاوہ پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفریز علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید ملک بھی لیگ میں ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ علیم ڈار، مائیکل گف، رچرڈ ایلنگ ورتھ، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین، راشد ریاض، شوزب رضا اور ولید یعقوب ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

فائنل سمیت پلے آف میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔