Sunday, September 8, 2024

پی ایس ایل سیون ایڈیشن کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم

پی ایس ایل سیون ایڈیشن کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم
January 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم کردیں۔

ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئنگ کینڈیشنز میں ترامیم کے تحت کسی بھی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مذکورہ ٹیم کی ٹیکنِیکل کمیٹی کی اجازت سے موجودہ کھلاڑی کو ریزرو پول میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

کسی بھی ٹیم کے 13 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر میچ نہیں روکا جائے گا۔ فیلڈنگ سائیڈ کو مقررہ وقت میں کم ازکم 19 اوورز مکمل کرنا لازمی ہوں گے۔

فائنل کے لیے ایک ریزرو دن بھی رکھا گیا ہے، ریزرو ڈے پر بھی فیصلہ نہ ہونے پر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔