Sunday, September 8, 2024

پی ایس ایل میں شامل 3 کھلاڑیوں سمیت 8 افراد کورونا سے متاثر، ارکان کو قرنطینہ کر دیا گیا

پی ایس ایل میں شامل 3 کھلاڑیوں سمیت 8 افراد کورونا سے متاثر، ارکان کو قرنطینہ کر دیا گیا
January 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سیون میں شامل 3 کھلاڑیوں سمیت 8 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے۔ کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ارکان کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر کھلاڑیوں اور اسٹاف کی ہوٹلز آمد ہو گی۔ دوسری رپورٹ منفی آنے کے بعد 24 جنوری سے پریکٹس شروع ہو گی۔

پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا ہے پی سی بی نے احتیاطی طور پر 14 جنوری سے پی سی بی اور ہوٹل کے عملے کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔ عملے میں شامل جن افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہیں ان کے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی ایونٹ میں شریک تمام افراد کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جس غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے اس میں کوویڈ کیسز سامنے آئیں گے مگر ہم نے 27 جنوری سے 27 فروری تک ایونٹ مکمل کرنے کے لیے مربوط پروٹوکولز بنا رکھے ہیں۔