Sunday, October 2, 2022

خان پور : تیز رفتاری نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی

خان پور : تیز رفتاری نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی
  خان پور(92نیوز)خانپور میں تیزرفتاری  کے باعث حادثے نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھادی  حادثے میں کسی کی ماں توکسی کاباپ  بچھڑگیا کوئی اپنےبھائی  کےپیارسےمحروم ہوگیا اسپتال  میں رقت انگیزمناظر عینی شاہدین کےمطابق  بسیں ریس لگارہی تھیںکہ خونی موڑ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ تفصیلات کےمطابق خانپور میں حادثے کے بعد بچوں اور خواتین کی چیخ و پکار اور آہ و بکا کے مناظر نے قیامت صغریٰ برپا کردی ہرکوئی اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے پیاروں کو تلاش کرتا دکھائی دیا مائیں روتے ہوئے زخمی بچوں کو چپ کراتی رہیں۔ المناک حادثے کے بعد کچھ زخمی بسوں کے درمیان  پھنس گئے تھے جن کو بس کی سلاخیں کاٹ کر نکالنا پڑا زخمی افراد کا کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث پیش آیا جو دوسری  گاڑیوں کے ساتھ ریس لگا رہے تھے اور اندھیرا ہونے کے باعث بسوں کو قابو میں نہیں رکھ سکے ڈی سی او رحیم یارخان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہےجنہیں ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم ایس شیخ زید اسپتال کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کے چہرے اور سر پر زخم آئے ہیں ۔ہسپتال میں مناسب طبی سہولیات موجود ہیں اور زخمیوں کا ہر ممکن علاج کیا جا رہا ہے۔