Thursday, May 2, 2024

دو سو چالیس سے زیادہ تارکین وطن کا بحیرہ روم میں ڈوبنے کا خطرہ 

دو سو چالیس سے زیادہ تارکین وطن کا بحیرہ روم میں ڈوبنے کا خطرہ 
March 24, 2017
روم (92 نیوز) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے دو سو چالیس تارکین وطن ڈوب گئے،پانچ لاشیں مل گئیں،باقی کی تلاش جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کی 2 کشتیاں لیبیا سے بحیرہ روم میں داخل ہوئیں۔دونوں کشتیوں پر ڈھائی سو کے قریب تارکین وطن سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی کے ساحلوں کے قریب کشتیوں کو حادثہ پیش آیا اور دونوں گہرے سمندر میں ڈوب گئیں۔ دونوں کشتیوں میں سوار تمام افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔اٹلی کیے کوسٹ گارڈ کے مطابق انہیں 5 لاشیں مل گئیں ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔