Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اگلے محاذوں پر جوانمردی سے مقابلہ کیا

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اگلے محاذوں پر جوانمردی سے مقابلہ کیا
October 10, 2016
راولپنڈی (92نیوز)پاک فوج کے سربراہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ۔ زیرتربیت کیڈٹس کے معیار کا جائزہ لیا ۔ جنرل راحیل شریف  کہتے ہیں کہ ملک سے  ہر قمیت پر دہشتگردی کا ناسور ختم کردیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اگلے محاذوں پر جوانمردی سے مقابلہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول  پہنچنے پر لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے کاکول میں زیر تربیت کیڈٹس کے تربیتی معیار کا جائزہ لیا۔ کیڈٹس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چوتھی پاکستان بٹالین کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے  ادارہ جاتی سہولیات اور تربیت میں بہتری کے معیار کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف نے افسران اور کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، مستقبل کے چینلجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کیڈٹس کی جسمانی تربیت انتہائی ضروری ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اگلے محاذوں پر جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملک سے ہر قمیت پر دہشتگردی کا ناسور ختم کردیں گے۔ [caption id="attachment_84736" align="alignnone" width="500"]COAS آرمی چیف نوجوانوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے[/caption]
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔