Saturday, May 18, 2024

اقتصادی ترقی میں استحکام اور اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے : اسحاق ڈار

اقتصادی ترقی میں استحکام اور اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے : اسحاق ڈار
November 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی میں استحکام اور اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے عالمی ادارے معاشی اصلاھات کی تعریف کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیشنل ڈیفنس یونیوررسٹی میں سول اور عسکری افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی سے مراد معاشی استحکام ہے۔ حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو استحکام پر گامزن کردیا ہے۔ اقتصادی ترقی میں استحکام اور اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے ۔ عالمی ادارے معاشی اصلاحات کی تعریف کررہے ہیں۔ معاشی اصلاحات کے عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ این ڈی یو ملک کے سول اور عسکری افسران کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ سول اور فوجی افسران کے بہترین تعلقات سے گورننس بہتر ہوتی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے بھی شرکا کو بریفنگ دی ۔