Saturday, April 20, 2024

ہماری کوئی کشتی انڈین سمندری حدود میں نہیں گئی: پاکستانی حکام

ہماری کوئی کشتی انڈین سمندری حدود میں نہیں گئی: پاکستانی حکام
October 2, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی حکام نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی کوئی کشتی بھارتی سمندری حدود میں گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھارتی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے پاکستانی کشتی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کشتی گجرات کے ساحلی علاقے پوربندر سے پکڑی گئی۔ کشتی میں 9 مچھیرے سوار تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا تاہم پاکستانی حکام نے اس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے ہمارے مچھیروں کی کوئی کشتی بھارتی سمندری حدود میں نہیں گئی۔