Monday, May 6, 2024

آرتھو پیڈک سرجن نے مریضہ کا گردہ نکال لیا ، خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

آرتھو پیڈک سرجن نے مریضہ کا گردہ نکال لیا ، خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا
November 9, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)مسیحا گردہ چور نکلا راولپنڈی میں سید پور روڈ پر قائم نجی ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن نے مریضہ کا گردہ چوری کرلیا خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے علاقے سید پور روڈ پر قائم نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے داخل ہونے والی فہمیدہ نامی خاتون کا دوران آپریشن گردہ نکال لیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ آرتھو پیڈک سرجن نے خاتون کے گردے سے پتھری نکالنے کے لئے دس گھنٹے میں تین آپریشن کئے ۔ ڈاکٹر نے تیسرے آپریشن میں گردہ نکال لیا، مریضہ کی حالت خراب ہونے پر خاتون کو کسی اچھے اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا۔پولیس نے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر کے نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر ڈسپنسر کو حراست میں لے لیا ہے۔ اورآپریشن تھیٹر سے خاتون کا نکالا گیا گردہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود پولیس سے تعاون نہیں کیا جارہاہے۔ لواحقین نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کو گولڑہ موڑ کے قریب نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیاہے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔