Sunday, September 8, 2024

اپوزیشن یہی سمجھتی رہی شاید چھ مہینے بعد حکومت گرا دے، فواد چودھری

اپوزیشن یہی سمجھتی رہی شاید چھ مہینے بعد حکومت گرا دے، فواد چودھری
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے اپوزیشن یہی سمجھتی رہی شاید چھ مہینے بعد حکومت گرا دے۔

فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چار سال گزر گئے، اگلے پانچ چھ سال بھی گزر جائیں گے۔ مریم نواز کی باتوں پر تو اب بچے بھی ہنستے ہیں۔ انہوں نے کہا اومی کرون کے مریضوں میں اضافہ ہوا۔ جن لوگوں نے ویکسین کے بعد بوسٹر لگوائی ان کو کورونا کے اثرات معمولی ہیں۔ کراچی میں اومی کرون کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔ ہم نے دو بلین ڈالرز سے زیادہ کی ویکسین منگوائی۔

فواد چودھری نے کہا اسٹیٹ بینک کا بل ہم سینیٹ سے بھی جلد پاس کروا لیں گے۔ یوریا کی پروڈکشن پاکستان کی سب سے بڑی پروڈکشن ہے۔ عالمی سطح پر کھاد کی قیمت پانچ گنا زیادہ ہے۔ پاکستان میں کھاد، میسر ہے اور کسانوں کو مل بھی رہی ہے۔ پہلا سال ہے اب سرکولر ڈیٹ میں کمی ہو گی۔ اسلام آباد میں گرین ایریا بڑھ رہا ہے۔