Thursday, April 18, 2024

اپوزیشن شور ڈالتی ہے کہ استعفیٰ دے رہے ہیں ،پھر اپنے دعوے سے بھاگ جاتی ہے، شیخ رشید

اپوزیشن شور ڈالتی ہے کہ استعفیٰ دے رہے ہیں ،پھر اپنے دعوے سے بھاگ جاتی ہے، شیخ رشید
January 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے اپوزیشن شور ڈالتی ہے کہ استعفیٰ دے رہے ہیں ،پھر اپوزیشن اپنے دعوے سے بھاگ جاتی ہے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اب لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرے۔ 23 مارچ کا دن انتہائی حساس ہے۔ کئی غیر ملکی شخصیات پاکستان آئینگی جس کے باعث سڑکیں اور موبائل فون سگنلز بند ہوں گے۔ اپوزیشن والے سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نالائق اپوزیشن ملی ہے جس نے ساڑھے تین سال کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتیں ملکر ایک بھی بل پر حکومت کو ہرا نہ سکی۔ استعفے دینے کی بات کی گئی لیکن اس پر قائم نہیں رہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یقین جانیں اگر عمران خان سڑکوں پر آیا تو واقعی خطرناک ہو گا۔ صدارتی نظام یا ایمرجنسی کا کوئی امکان نہیں۔ مولانا فضل الرحمان اپنی طرف دیکھیں،انہیں میڈیا نے زندہ رکھا ہوا ہے۔