Saturday, May 4, 2024

بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنیکی کوششوں میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ بزدار

بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنیکی کوششوں میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ بزدار
February 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

سوموار کے روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیے دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے۔عوام منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ مزید کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرم کے علاقے میں افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی، سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس اورشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔