Saturday, May 18, 2024

اپوزیشن نے یومِ یکجہتی کشمیر پر انتشار کی باتیں کیں، شیخ رشید

اپوزیشن نے یومِ یکجہتی کشمیر پر انتشار کی باتیں کیں، شیخ رشید
February 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر پر انتشار کی باتیں کیں۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی کوشش کر لیں، انہیں تو کل باقیوں نے ہی نکال دیا۔ ن لیگ کا نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی تجوری ہائٹس ختم ہو گئی۔ پاکستان میں منی لانڈرنگ کرنے والے اور فیٹف کے اصل دشمن اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو آ جائیں، پہلے کہا تھا تاریخ بدلو، اب کہتا ہوں آئیں، سب مل کر آئیں، گھر بھیجنے کی بات کرنے والو یہ منہ اور مسور کی دال۔

شیخ رشید نے کہا پاک فوج پر حملہ کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سکیورٹی فورسز نے 72 گھنٹوں میں 20 دہشت گردوں کو ختم کیا۔ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی آصف زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا، فضل الرحمٰن نے کہا عمران خان کو مکھی کی طرح نکال دینگے، اپوزیشن نے یومِ یکجہتی کشمیر پر انتشار کی باتیں کیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے دل اور جان کا تعلق ہے، سعودی عرب کے وزیرِداخلہ کل پاکستان آئیں گے۔ کل میں عظیم افواج کو خراج تحسین پیش کرنے جار ہا ہوں۔