Saturday, May 18, 2024

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کیچ میں دہشت گرد حملے میں دس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کیچ میں دہشت گرد حملے میں دس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
January 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گرد حملے میں دس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

ایک ٹویٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر زیادہ مہلک ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ضائع کرنا ہے۔

قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر قابل تشویش ہے۔ وطن عزیز کے تحفظ کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر تندہی سے عمل کرے۔ ملک خراب امن و امان کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 ادھر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے 10 سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلوچستان میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہید سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔ ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔