Saturday, July 27, 2024

اپوزیشن لیڈر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

اپوزیشن لیڈر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی
November 14, 2016
لاہور(92نیوز)کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید  نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی  جس میں حکومت سے معاملہ فوری طور پر  عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت اور سات  پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار  کیا گیا ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم  نریندرمودی پر جنگی جنون سوار ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے،قرار داد میں مزید کہا گیا  کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان پاک فوج کے ساتھ ہے بھارت کو واضح کیا جائے پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔