Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے ڈگڈگی کا اشارہ غیرسیاسی لوگوں کی طرف کیا : اپوزیشن لیڈر

وزیراعظم نے ڈگڈگی کا اشارہ غیرسیاسی لوگوں کی طرف کیا : اپوزیشن لیڈر
October 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سنیارٹی میں سب سے ا وپر والے جنرل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی‘ اس کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے جنرل کو آرمی چیف بنایا جائے۔ حکومت سنیارٹی پر جانے سے کیوں گھبراتی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ڈگڈگی کا اشارہ عمران خان نہیں غیرسیاسی لوگوں کی طرف کیا۔ وزیراعظم کا بیان آگ پر ہائی آکٹین ڈالنے کے مترادف ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کمزور ترین ہے۔ بحیثیت سیاستدان کبھی نہیں چاہوں گا کہ حکومت چلی جائے۔ انہوں نے کہا احتجاج اور دھرنا تو سیاسی حق ہے۔ ڈگڈگی کا اشارہ کہیں ا ور ہے۔ حکو مت سنیارٹی کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کرے۔ خورشید شاہ نے کہا وزیراعظم اپنے ملک سے ہی بے خبر ہیں جو 80 روپے کلو آلو کو 25 روپے بتا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر صحیح نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے سولو فلائٹ لی ہوئی ہے۔ دیکھتے ہیں نتائج کیا ہونگے۔