Friday, April 19, 2024

اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، وزیراعظم عمران خان
March 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے۔

بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فواد چوہدری، پرویز خٹک سمیت دیگر وزراء شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کے بعد اتفاق ہوا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔

اجلاس سے اظہار خیال میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے۔ ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔ پی ٹی آئی رہنما سینٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن اپنی خیر منائے۔

پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں۔ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔