Friday, March 29, 2024

اپوزیشن کا منصوبہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا ہے، فواد چودھری

اپوزیشن کا منصوبہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا ہے، فواد چودھری
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے اپوزیشن کا منصوبہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا ہے۔

وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عالمی سازش کو بےنقاب کریں گے، وزیراعظم کو خط کی تفصیل آنے والے دنوں میں سامنے آجائے گی۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا جن اداروں کو سازش کا پتا ہونا چاہئے انہیں علم ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید بولے عمران خان کی فتح شارٹ نہیں لانگ ٹرم ہے، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل لوگوں نے پیغام دیا ہے کہ قوم بن رہی ہے قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اندازہ نہیں کہ وہ ایک روایتی سیاستدان نہیں ایک لیڈر سے لڑ رہے ہیں۔ کل وزیراعظم نے پیغام دیا تو قوم ڈٹ کر کھڑی ہو گئی۔ ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں اسی ہزار قربانیاں دیں۔ فوج نے ہمت اور دلیری سے جو کردار ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

فیصل جاوید نے کہا نواز شریف اور زرداری کے اثاثے باہر ہیں اس لیے یہ غلامی کی زندگی جی رہے ہیں، کرسی تو آنے جانے کی چیز ہے۔ عمران خان نے 3 سال میں جتنے کام کیے ن لیگ اور پی پی پی نے 30 سالوں میں اتنے کام نہیں کیے۔