Thursday, April 18, 2024

اپوزیشن کا بھان متی کا کنبہ سپریم کورٹ کو دھمکیاں لگا رہا ہے، فواد چودھری

اپوزیشن کا بھان متی کا کنبہ سپریم کورٹ کو دھمکیاں لگا رہا ہے، فواد چودھری
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے اپوزیشن کا بھان متی کا کنبہ سپریم کورٹ کو دھمکیاں لگا رہا ہے۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا اگر یہاں فیصلے دھونس، دھاندلی اور بدمعاشی سے حاصل کرنے ہیں تو پھر خانہ جنگی ہو گی۔ اس انتشاری ٹولے سے نمٹنا ملک کی سلامتی کیلئے اہم ہے۔

 ادھر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کو واضح دھمکی دے دی کہ اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو اس کو نہیں مانا جائے گا ، یہ ہیں ان کے رویے ۔ خود کو جمہوری کہنے والے کسی کے نہ بکنے پر اس کو دھمکی لگاتے ہیں۔