Wednesday, April 24, 2024

پانامالیکس کی تحقیقات میں تاخیر کی ذمہ دار اپوزیشن ہے: مسلم لیگ ن

پانامالیکس کی تحقیقات میں تاخیر کی ذمہ دار اپوزیشن ہے: مسلم لیگ ن
September 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگی رہنماؤں  نے پانامہ لیکس میں تاخیر کا زمہ دار اپوزیشن کو قرار دیدیا کہنے لگے کہ عمران خان سازش کے تحت راوئیونڈ کا گھیراؤ کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر ،دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر سٹیٹ بنک،ایف بی آر اور ایس ای سی پی نے تحققیات کی ہیں۔ عمران خان اداروں کو بے توقیر کرنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان  کی طوفان بدتمیزی اور بد کلامی کے باعث ججز نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمشین میں آنے سے انکار کیا۔ طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ عمران خان وہ پہلا لیڈر دیکھا ہے جو بکتا پھرتا ہے۔انھیں صرف لاشوں کی سیاست کرنا ہے۔ لیگی رہنماؤں نے جہاں عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا وہیں مشورہ بھی دینے لگے کہ خان صاحب اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے آپ اپنی انتشار کی سیاست کو چند ہفتوں کے لیے موخر کردیں۔