Friday, May 3, 2024

اپوزیشن حکومت میں آکر خط کی اصلیت واضح کرے گی، فیصل کریم کنڈی

اپوزیشن حکومت میں آکر خط کی اصلیت واضح کرے گی، فیصل کریم کنڈی
April 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن حکومت میں آکر خط کی اصلیت واضح کرے گی۔

92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا اگر خط میں میری پارٹی ملوث ہے تو ہم پر آرٹیکل 6 لگائیں۔ عمران خان کا کوئی اعتبار نہیں، یہ اکثر یوٹرن لیتا ہے۔ انہوں نے کہا متحدہ اپوزیشن میں مختلف جماعتیں شامل ہیں۔ اگلے الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور پر میدان میں اتریں گی۔ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا ہم نے پہلے دن سے فیصلہ کیا تھا۔ ہماری سب سے پہلی کوشش مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا ابھی اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، پنجاب اور کے پی بارے فیصلے کرنے ہیں۔ عمران خان بھٹو بننے کی کوشش کر رہا ہے یہ ایک اور جنم بھی لے کر آجائے تو بھٹو نہیں بن سکتا۔