Friday, April 19, 2024

اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتی، عثمان بزدار

اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتی، عثمان بزدار
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ استعفوں، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی باتیں سن کر عوام تنگ آ چکے ہیں۔ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت ہی نہیں۔ یہ لوگ صرف اپنے آپ کو میڈیا میں ز ندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار بولے عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔