Tuesday, May 21, 2024

مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی : نوازشریف

مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی : نوازشریف
November 4, 2016
  کہوٹہ(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف کاکہناہےکہ مسلسل جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے والاعوام کالیڈر نہیں ہوسکتا۔ہمارےمخالفین ترقی کاراستہ روکناچاہتےہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کاکہوٹہ میں  جارحانہ اندازکپتان پرخطرناک باؤنسربرسائےتودوسرے سیاسی حریفوں پربھی بھرپورحملےکئےوزیراعظم نے کہوٹہ میں نڑھ کےمقام پرجلسےسےخطاب کرتےہوئے توپوں کا رخ کپتان کی طرف موڑنےمیں زرادیرنہ لگائی انہوں نےطنز کی کہ دھرنادینےوالوں کےساتھ چاردن پہلے کیاہوا گالی دینےوالاقوم کا لیڈرنہیں ہوسکتا کیا ایسے مسلسل جھوٹ بولنے والے لوگ آپ کے نمائندے ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ  ہمارے مخالفین کو ملکی ترقی ہضم  نہیں ہورہی مخالفین چاہتےہیں  کسی طرح ملک پچاس سال پیچھے چلا جائے، ملک میں ترقی نہ ہو ، لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ وزیراعظم نےدعویٰ  کیاکہ ملک میں سارےترقیاتی کام  مسلم لیگ ن کےدور حکومت میں ہی ہوتےہیں۔ہم نے تن تنہا ملک کی ترقی کا بیڑہ اُٹھایا ہے حالانکہ ملک میں پیپلز پارٹی اورپرویز مشرف بھی حکومت میں رہے۔ کہوٹہ کےلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتےہوئے وزیر اعظم نےکلرسیداں اور تحصیل کہوٹہ کےلئے گیس منصوبےکااعلان کیا جبکہ  کہوٹہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔