Thursday, March 28, 2024

تیل کی گرتی قیمتوں سے پریشان اوپیک رواں ہفتے سرجوڑ کر بیٹھے گی

تیل کی گرتی قیمتوں سے پریشان اوپیک رواں ہفتے سرجوڑ کر بیٹھے گی
September 27, 2016
الجیرز (ویب ڈیسک) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک رواں ہفتے مذاکرات میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بہتری لانے کے لیے پیداوار میں کمی یا اسے موجودہ سطح پر منجمد کرنے پر غور کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر کے وزیر توانائی نورالدین بوتیفا نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی پر ہونے والی کانفرنس کے دوران اوپیک کے رکن ممالک غیررسمی مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات میں تیل کی پیداوار میں کمی یا اسے موجودہ سطح پر منجمد کرنے پر غور کیا جائے گا۔ 2014ءکے وسط تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ تھیں تاہم بعد میں تیزی سے گراوٹ آئی اور ایک موقع پر قیمتیں 30 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئیں۔ نورالدین بوتیفا کے مطابق اوپیک ممالک میں سے سعودی عرب پہلے پیداوار میں کمی کا مخالف تھا تاہم اب وہ بھی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کر سکتا ہے۔ ہر رکن ملک قیمتوں میں استحکام لانے پر رضامند ہے۔ اس میں ایک ایسا طریقہ تلاش کرنا باقی ہے جس پر سب مطمئن ہوں۔ اس میں بہترین حل پیداوار کو منجمد کرنا ہے۔