Thursday, March 28, 2024

اوپیک کو تیل کی پیداوار میں کمی کا شیڈول تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا

اوپیک کو تیل کی پیداوار میں کمی کا شیڈول تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا
October 1, 2016
الجیرز (ویب ڈیسک) اوپیک نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ تو کرلیا ہے لیکن کون سا ملک کتنی کمی کرے گا اس سلسلے میں شیڈول تیار کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم کا اجلاس الجزائر کے دارالحکومت الجیرز میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کو روکنے کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کی جائے تاہم ابھی پیداواری کمی کا شیڈول طے کرنے پر تمام ممالک میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ معاہدے کی مطابق تیل کی پیداوار ساڑھے سات لاکھ بیرل رومیہ کم کرکے بتیس اعشاریہ پانچ ملین سے تینتیس ملین بیرل یومیہ تک لانے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں تیار کردہ ڈرافٹ پر دستخط ابھی نہیں کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کی جانب سے اپنی پالیسیوں میں نرمی کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہو سکا ہے۔