Friday, April 26, 2024

لاہور : مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 11زخمی

لاہور : مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 11زخمی
October 26, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر زخمی ہونےوالا ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں نثار حویلی کے قریب یہ واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گری تو ساتھ ہی تین خستہ حال گھر بھی منہدم ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں پہنچیں جنہوں نے دس زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں اٹھارہ سالہ علی رضا دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران ملبے کے ڈھیر سے ایک ہینڈ گرنیڈ کا خول بھی ملا ہے۔ عینی شاہدین نے شبہ ظاہر کیا ہے یہ واقعہ ہینڈ گرنیڈ پھٹنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے تلاشی کے بعد جائے وقوعہ کو کلئیر قرار دے دیا جبکہ ملبے کے نیچے پھنسے دو افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔