Monday, May 16, 2022

شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم

شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم
April 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم عمران خان نے کہا شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جارہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ کل قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی بھی تیار کرلی، اپوزیشن ارکان کو تھکانے کیلئے لمبی لمبی تقاریر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ارکان نے کہا کہ وزیراعظم جو حکم کرینگے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری بات سنیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔ کہا کہ ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ استعفے دینے کا مطلب سازش ناکام بنانے کے مترادف ہوگا، کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

عمران خان نے ارکان کو ہدایت کی کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں۔ مزید کہا کہ یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی کے 98 ارکان قومی اسمبلی شریک ہوئے۔