Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوگرا نے گیس 36 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اوگرا نے گیس 36 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
October 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مہنگائی کے مارے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی اوگرا نے گیس چھتیس فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ گیس چوری کی مد میں عوام سے  بارہ ارب روپے وصول کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس 36فیصد مہنگی کرنے کی منظوری د­یدی ہےسوئی نادرن کیلئے گیس ­57.89روپے ایم ایم بی ­ٹی یو مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی۔ سوئی سدرن کیلئے گیس 6­5.12روپےایم ایم بی ٹی  سستی کرنے کی منظوری دی۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ فارمولے کےمطابق سوئی ناردرن کی قیمت ملک بھرمیں نافذ کی جائے گی۔ سوئی سدرن 35.4اور سوئی نادرن 39.5ارب روپےآپریٹنگ منافع کمائے گی اوگرا نے فیصلہ وزارت ­پٹرولیم کو ارسال کرتے ہوئے 15نومبر تک ایڈوائس مانگ لی۔ وفاقی حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو اوگرا 16نومبر سے نوٹیفکیشن جاری  کردے گی۔ اوگرا نے گیس چوری کی مد میں صارفین سے 21ارب روپے وصولی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔