Thursday, March 28, 2024

عوامی سمندر اسلام آباد آنے کے ڈر سے میرے قتل کی سازش ہوئی، عمران خان

عوامی سمندر اسلام آباد آنے کے ڈر سے میرے قتل کی سازش ہوئی، عمران خان
May 15, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے عوامی سمندر اسلام آباد آنے کے ڈر سے میرے قتل کی سازش ہوئی۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان بولے میرے اسلام آباد آنے کی کال پر قتل کی سازش کی گئی۔ بند کمروں میں سازش ہورہی ہے میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔ میں نے ویڈیو ریکارڈ کرائی جس میں سب کا نام لیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بڑے مجرم کو نہیں پکڑا گیا۔ لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا کسی کو نہیں معلوم؟ بھٹو کو پھانسی دی گئی، ضیا الحق کے طیارے کو تباہ کیا گیا، ان واقعات میں کون ملوث تھا؟ کسی کو بھی معلوم نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ میرجعفر، میر صادق کی وجہ سے چوروں کی حکومت ملوث کی گئی۔ ہماری باری رات 12 بجے عدالت کھول دی گئی تھی۔ حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی۔ اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ آپ نے کبھی کسی قسم کی غلامی قبول نہیں کرنی۔ ہندوستان آزاد ہے اس لئے امریکا اس کو کچھ نہیں کہہ سکتا۔