Thursday, March 28, 2024

بڑھتا ہوا وزن جگر کے کینسر کا خطرہ

بڑھتا ہوا وزن جگر کے کینسر کا خطرہ
October 17, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)بڑھتا ہوا وزن کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے لیکن سب سے زیادہ جگر خطر ناک جگر کا کینسر ہے جو انسان کو فوری طور پر موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کمر کا بڑھتا ہوا سائز جگر کے سرطان کا باعث بن سکتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں 5 کلو گرام وزن کا بڑھنا جگر کے سرطان کے 38 سے 25 فیصد تک خطرات کو بڑھادیتا ہے جو خواتین اور مردوں کو یکساں طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جگر کا سرطان صرف الکوحل سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا ان تمام چیزوں سے بھی تعلق ہے لہذا ہمیں  اپنا وزن کنٹرول کرنا چاہئے۔