Friday, April 26, 2024

  اوباما نے  وائٹ ہاؤس میں بچوں کے ساتھ ہیلووین  تہوار منایا 

  اوباما نے  وائٹ ہاؤس میں بچوں کے ساتھ ہیلووین  تہوار منایا 
November 1, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر  براک  اوباما نے  وائٹ ہاؤس میں بچوں کے ساتھ ہیلووین  تہوار منایا  ،   تقریب میں  امریکی  خاتون اول نے  بھی  شرکت کی  جنہوں نے  بچوں کے ساتھ  خوب  ہلہ  گلہ کیا ، تصویریں بنوائیں ،  اس موقع پر  بچوں  کو  تحائف  بھی دئیے  گئے۔ تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں صدراوباما نے اپنی صدارت کی مدت کی  آخری  ہیلووین پارٹی کی میزبانی کی اور مہمان بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا۔ تقریب  میں  شریک  بچوں   میں  سے کوئی اسپائیڈر مین بنا ہوا  تھا  تو کوئی پری کے روپ میں نظر آیا۔ اس موقع پر مشعل اوباما بھی موجود تھیں جنہوں نے بچوں کے ساتھ رقص کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ مائیکل جیکسن کے گانے پر مسٹر اور مسز اوباما نے اکٹھےرقص بھی کیا جس نے شرکا کو حیران کردیا۔ تقریب  کے  دوران امریکی  صدر بچوں میں گھل مل گئےانہوں نے   بچوں میں  تحائف بھی  تقسیم کئے۔