Saturday, May 11, 2024

وائٹ ہاؤس چھوڑنےسے قبل اوباما کا  400 خصوصی مہمانوں کو ڈنر

وائٹ ہاؤس چھوڑنےسے قبل اوباما کا  400 خصوصی مہمانوں کو ڈنر
October 19, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا کے صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاوس  چھوڑنے سے قبل آخری عشائیہ دیا  آٹھ سالہ عہد صدارت کے اختتام پر دئیے جانے والے اس عشایئے کو یادگار بنانے کے لیے چار سو خصوصی مہمانوں نے شرکت کی ۔ تفصیلات کےمطابق دنیا کے مضبوط ترین گھروں میں  سے ایک وائٹ ہاوس کے مقیم کے اس گھر کو چھوڑنے کا وقت قریب آگیا ۔ مسلسل آٹھ برس تک وائٹ ہاوس میں قیام کرنے والے امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ  نئے صدر کے انتخاب کے بعد وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے ۔ امریکی صدر باراک اوباما کے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے قبل یہاں آخری عشائیہ دیا گیا  امریکی وزیر اعظم کے اعزاز میں دیئے گئے آخری اسٹیٹ ڈنر میں سیاستدانوں ، فلم اسٹارز  اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔  شرکا نے وائٹ ہاوس میں ہونے والی اس تقریب کو چار چاند لگادیئے ۔ اس فائنل ڈنر کے موقع پر امریکی خاتون اول اور باراک اوباما  مرکز نگاہ بنے رہے دونوں بہت خوش  اور پرجوش دکھائی دے رہے تھے ۔