Thursday, May 2, 2024

عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا، وزیراعلی پنجاب

عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا، وزیراعلی پنجاب
March 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی اور وزرا کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا۔ اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔ سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلی پنجاب بولے وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں۔ راہزن کون ہے اور راہبر کون؟ قوم جان چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عزت اور وقار سے جینا سکھایا ہے۔ حق و باطل کے معرکے میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی اپنے لیڈر کا ساتھ دیں گے۔