Thursday, March 28, 2024

عوام سب جانتے ہیں، اپنے مجرم کو پہچانتے ہیں، مریم اورنگزیب

عوام سب جانتے ہیں، اپنے مجرم کو پہچانتے ہیں، مریم اورنگزیب
May 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عوام سب جانتے ہیں، اپنے مجرم کو پہچانتے ہیں۔

سوموار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے، دھمکی اور گالی دینے سے حقیقت نہیں چھپتی، عوام جانتے ہیں اصل معاشی تباہی، بیروزگاری اور بھوک کے مجرم عمران صاحب ہیں۔

وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب نے سال 2018 اور 2022 کی معاشی صورتحال کا چارٹ بھی شیئر کیا۔