Wednesday, May 18, 2022

عوام نیوٹرل نہیں رہیں گے بیچ میں آئیں گے، شہباز گل

عوام نیوٹرل نہیں رہیں گے بیچ میں آئیں گے، شہباز گل
March 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - معاون خصوصی شہباز گل نے کہا اس بار عوام نیوٹرل نہیں رہیں گے بیچ میں آئیں گے۔

جمعہ کے روز تھانہ سیکرٹریٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا راجہ ریاض نے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے عمران خان کے پاؤں پکڑے، جو آگ لگائی گئی اس پر عوام کا رد عمل آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 1990نہیں کہ چھانگا مانگا کا معاملہ چلے گا ، عوام سے کہتے ہیں قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں، شہباز گل نے ٹی وی پر ادا کئے گئے الفاظ بھی واپس لے لئے۔