Saturday, April 27, 2024

عوام نے پنجاب میں عمران خان کے آپریشن ردالاسازش کو کامیاب کیا، فیاض الحسن چوہان

عوام نے پنجاب میں عمران خان کے آپریشن ردالاسازش کو کامیاب کیا، فیاض الحسن چوہان
July 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے عوام نے پنجاب میں عمران خان کے آپریشن ردالاسازش کو کامیاب کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا پاکستانی عوام نے لوٹا گیری دیکھی، ڈالر کے ریٹ لگا کر خریدنا اور بچھنا سب نے دیکھا، ہر قسم کی غنڈہ گردی کو سب نے دیکھا۔ پنجاب اسمبلی کے اندر پولیس سے ارکین کی پٹائی کی گئی۔

 انہوں نے کہا آپریشن رد سازش میں ڈالر ، بیرونی طاقت اور لوٹے بنائے بغیر ملک میں رجیم چینج کیا۔ اس آپریشن کا دوسرا پارٹ وفاقی حکومت کے خلاف ہو گا۔ عمران خان ہمیشہ اپنے عوام کےساتھ رہے، علاج کے بہانے بیرون ملک نہیں بھاگے۔