Sunday, April 28, 2024

عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا، رانا ثناء اللہ

عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا، رانا ثناء اللہ
November 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں کنٹرول روم سے پی ٹی آئی مارچ کا جائزہ لیا۔ کہتے ہیں عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا، پندرہ بیس ہزار لوگ آئے۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں کنٹرول روم سے پی ٹی آئی مارچ کے جائزہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دھرنا دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اگر دھرنا دیا تو چند سو سے زائد لوگ نہیں شامل ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پورے ملک سے چند ہزار لوگ پہنچے ہیں، راولپنڈی کے آٹھ سے دس ہزار اہلکار لانگ مارچ کے اطراف ڈیوٹی دے رہے ہیں۔