Tuesday, October 4, 2022

عوام نے حکومت کو 5 سالہ مینڈیٹ دیا، پارلیمانی روایات پامال نہیں ہونے دینگے، چودھری پرویز الہٰی

عوام نے حکومت کو 5 سالہ مینڈیٹ دیا، پارلیمانی روایات پامال نہیں ہونے دینگے، چودھری پرویز الہٰی
February 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، پارلیمانی روایات پامال نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور قومی سیاست کامرکز بن گیا، چیئرمین سینٹ چودھری برادران سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وفد کے ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عوام کے پانچ سالہ مینڈیٹ پر ہر جمہوری حکومت کا حق ہے کہ اسے عوامی خدمت کیلئے دیا گیا عرصہ مکمل کرنے دیا جائے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ بدلتی ہوئی سیاسی آب وہوا پرپوری نظر ہے، عوام کو فوری ریلیف کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حالات پرگہری نظر ہے، راستہ نکالیں گے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی روایات پامال نہیں ہونے دیں گے، فیصلہ سوچ سمجھ کرپارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چودھری شجاعت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، حالات پر گہری نظر ہے، امید ہے کوئی راستہ نکال لیں گے۔